تعلیم کے ساتھ تربیت مکمل شخصیت کی تعمیر

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اسلامک سینٹر اینڈ جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ میں دی جانے والی سہولیات

اسلامک سنٹر اینڈ جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ جہاں تعلیم و تربیت میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے وہاں خدمتِ خلق کے شعبہ میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

لائبریری

جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ میں لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے  جس میں ضخیم اور قیمتی کتب کا ذخیرہ موجود ہے۔ اس کی ممبر شپ حاصل کرکے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
اوقات کار لائبریری : ظہر تا عصر

دارالافتاء

مسائل کے شرعی راہنمائی کے حصول کے لیے جامعہ اشرفیہ کے مستند مفتیان کرام اور علمائے کرام کے زیرِ نگرانی باقاعدہ دارالافتاء قائم کیا گیا ہے۔
دارالافتاء کے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے جوابات کا حصول مزید آسان بنایا گیا ہے۔

قرآن کریم کا ہدیہ

حفاظ کرام کے لیے سولہ سطری قرآن مجید نیز ترجمہ و تفسیر والے قرآن مجید بھی ہدیہ کیے جاتے ہیں۔

نکاح رجسٹرار

جامع مسجد میں نکاح رجسٹرار کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے

میت کے غسل کا انتظام

میت کو غسل دینے کے لیے تربیت یافتہ مرد و خواتین کا انتظام بھی ہے

کفن کا انتظام

مردوں، عورتوں اور بچوں کا کفن فی سبیل اللہ دیا جاتا ہے

افطاری کا وسیع انتظام

جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ میں ہر سال رمضان المبارک میں افطاری کا وسیع انتظام کیا جاتا ہے کہ جس میں ایک لاکھ  سے زائد افراد افطاری کرتے ہیں۔

اعتکاف کی سہولت

معتکفین حضرات کی روحانی تربیت اور دینی مصروفیات کےلیے بہترین انتظام کیا جاتا ہے۔

تربیتی و اصلاحی پروگرامز

بچوں کی تربیت کے ماہانہ و ہفتہ وار تربیتی نشست کا انتظام کیا جاتا ہے

تعلیمِ بالغاں

جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ میں  نوجوانوں اور بزرگوں کے لیے دینی تعلیم کا باقاعدہ انتظام موجود ہے، تاکہ ہر عمر کے طلبہ قرآن و سنت سے روشناس ہو سکیں۔
ہم قرآنِ پاک کی تلاوت، تجوید، اور بنیادی دینی احکام کی تعلیم آسان انداز میں فراہم کرتے ہیں۔