
بانی و مؤسس جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ
میاں محمد فاضلؒ نے جامع مسجد کا سنگِ بنیاد آج سے 12 سال قبل، 26 جنوری سن 2013ء بروز اتوار 14 ربیع الاول 1434ھ کو رکھا۔
میاں محمد فاضلؒ ایک باعمل، مخلص اور دردِ دل رکھنے والے بزرگ تھے جنہوں نے دینی شعور اور اخلاص کے ساتھ اسلامک سنٹر اینڈ جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ کی بنیاد رکھی۔ آپ کا مقصد ایک ایسے مرکز کا قیام تھا جہاں نماز، تعلیم، اصلاح اور دین کی تبلیغ کا سلسلہ جاری رہے۔ آپ نے اپنی زندگی دین کی خدمت کے لیے وقف کر دی، اگرچہ آپ مسجد کی تعمیر کے آغاز کے کچھ عرصہ بعد ہی خالقِ حقیقی سے جاملے لیکن آپ کا یہ شروع کیا ہوا عظیم دینی منصوبہ جاری رہا جنہیں آپ کے بیٹے جناب میاں طلعت محمود صاحب نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ آج یہ مسجد اُن کی خالص نیت اور محنت کا عملی نمونہ ہے، جہاں سینکڑوں لوگ دینی فیض حاصل کر رہے ہیں۔

پاکستان کے مشہور دینی تعلیمی ادارے جامعہ اشرفیہ لاہور کے جید علمائے کرام اسلامک سنٹر اینڈ جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ کی سرپرستی فرمارہے ہیں

شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی صاحب دامت برکاتہم
مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور و جامعہ ہذا

شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا محمد یوسف خان صاحب دامت برکاتہم
ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ لاہور و جامعہ ہذا

حضرت مولانا حافظ اجود عبید صاحب دامت برکاتہم
سرپرست تحفیظ القرآن جامعہ اشرفیہ لاہور و جامعہ ہذا

حضرت مولانا مفتی محمد مغیرہ صاحب دامت برکاتہم
ناظم ِ اعلیٰ ،امام و خطیب جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ

رمضان المبارک میں افطار و تراویح، اور دیگر روحانی و اصلاحی پروگرامز باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ضرورت مندوں کی مدد، فلاحی منصوبے اور دینی بیداری کی مہمات بھی مسجد کا خاصہ ہیں۔
رمضان المبارک میں افطاری کا انتظام
وسیع اور منظم انتظام
ادارہ کی جانب سے افطاری کا وسیع، منظم اور بہترین انتظام کیا جاتا ہے۔
عمدہ اور معیاری کھانے کی فراہمی
روزہ داروں کے لیے افطاری میں عمدہ اور معیاری کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے
ہر خاص و عام کے لیے
افطاری کا انتظام بغیر کسی تفریق کے کیا جاتا ہے، ہر خاص و عام کو دعوت عام ہوتی ہے

دارالافتاء اور لائبریری
جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ میں عوام کے مسائل کی شرعی راہنمائی کے لیے دارالافتا ءکا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے
جید مفتیان کرام
عوام کے مسائل میں شرعی راہنمائی جید مفتیان کرام کرتے ہیں۔
دارالافتاء واٹس ایپ پر
عوام کی سہولت کے لیے واٹس ایپ گروپ بھی بنایا گیا ہے تاکہ لوگوں کےلیے مسائل کے شرعی حل تک پہنچنے میں آسانی ہو۔
لائبریری
جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ میں انتہائی اہم کتب کا ذخیرہ موجود ہے جو کہ علم حاصل کرنے والوں کے لیے کسی خزانہ سے کم نہیں۔ ہر خاص و عام لائبریری کی ممبر شپ حاصل کرسکتا ہے۔

ہدیہ قرآن ، کفن اور غسل کا انتظام
جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ میں قرآن مجید کا ہدیہ بھی دیا جاتا ہے۔اسی طرح کفن اور میت کے غسل کے لیے تربیت یافتہ افراد بھی موجود ہوتے ہیں۔
ہدیہ قرآن مجید
بزرگ حضرات کےلیے موٹے حروف والے قرآن مجید ہدیہ کیے جاتے ہیں جبکہ حفاظ کے لیے سولہ سطری قرآن مجید ہدیہ کیا جاتا ہے۔ جید علمائے کرام کی مستند تفاسیر بھی ہدیہ کی جاتی ہیں۔
کفن کا انتظام
جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ کی طرف سے کفن فی سبیل اللہ دیا جاتا ہے
میت کے غسل کا انتظام
میت کو شرعی طریقہ سے غسل دینے کے لیے جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ میں تربیت یافتہ افراد موجود ہوتے ہیں۔


ایک معیاری دینی و عصری تعلیم و تربیت کا ادارہ جو طلباء اور طالبات کو قرآن و سنت کی روشنی میں علمِ دین کے ساتھ ساتھ جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے، انہیں صالح، باکردار اور مفید شہری بنائے

درسِ نظامی برائے طالبات(ایم اے اسلامیات اور عربی)
چھ سالہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مکمل نصاب پڑھایا جاتا ہے۔
وفاق المدارس کا امتحان
جامعہ کے امتحان کے ساتھ ساتھ وفاق المدارس کا امتحان بھی دلوایا جاتا ہے
جید علمائے کرام ومعلمات
جامعہ اشرفیہ لاہور کے جید علمائے کرام و معلمات تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں
تربیت پر خصوصی توجہ
تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کی اخلاقی و روحانی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے

تحفیظ القرآن برائے طلبا و طالبات
حفظِ قرآن کریم تین سال میں مکمل کروایا جاتا ہے جبکہ ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جلد قرآن مجید کا حفظ مکمل کریں
تجوید و قراءت
قرآن مجید کو مکمل تجوید و قراءت کے ساتھ حفظ کروایا جاتا ہے اور لہجہ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے
مارپیٹ سے پاک ماحول
بچوں کو مارپیٹ اور سختی کی بجائے انتہائی نرمی اور شفقت کے ماحول میں حفط کروایا جاتا ہے
ائیر کنڈیشنڈ کلاسز
کلاسز صاف ستھری اور ائرکنڈیشنڈ ہیں تاکہ بچے یکسو ہوکر حفظ قرآن مکمل کریں۔

اسلامک سکول برائے طلبا و طالبات
کلاس ون تا انٹرمیڈیٹ تک سکول کی تعلیم دینی ماحول میں دی جاتی ہے
کوالیفائڈ فیکلٹی
ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کرام بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہیں
سائنس و آرٹس گروپ
میٹرک کے لیے سائنس و آرٹس گروپ بھی رکھے گئے ہیں
سو فیصد رزلٹ
بحمد اللہ تعالیٰ ادارہ کا رزلٹ ہمیشہ سو فیصد رہا


Our Latest Album


اسلامک سنٹر اینڈ جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ ایک خوبصورت اور روح پرور تعلیمی ادارہ ہے جہاں دینِ اسلام کی تعلیمات عام کی جاتی ہیں۔ یہ مسجد نہ صرف عبادت کا مرکز ہے بلکہ ایک فعال تعلیمی ادارہ بھی ہے جہاں قرآن و سنت کی روشنی میں بچوں اور بڑوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔ جدید سہولیات اور پُرسکون ماحول کے ساتھ، یہ ادارہ علم و عمل کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ یہاں کی پراثر خطبات، دینی اجتماعات اور تربیتی کورسز کمیونٹی کو جوڑنے اور اسلام کی محبت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اکابر علمائے کرام کے تاثرات
ہمارے بارے میں
اسلامک سنٹر اینڈ جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیوز
اسلامک سنٹر اینڈ جامع مسجدمیاں محمد فاضلؒ میں جید علمائے کرام تشریف لاتے ہیں ، ان کے بیانات، درسِ قرآن، درسِ حدیث اور خطبات جمعۃ المبارک اسلامک سنٹر کے سوشل میڈیا پر نشر کیے جاتے ہیں
جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ کے تعلیمی و انتظامی شعبہ جات سے مستفید ہونے والے حضرات کے اعداد و شمار
جامع مسجد میاں محمد فاضلؒ کے تعلیمی اور انتظامی شعبہ جات کا دائرہ بہت وسیع ہے ، سینکڑوں طلبا و طالبات تعلیمی فراغت حاصل کرچکے ہیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تحت لاکھوں افراد مستفید ہوچکے ہیں